کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو خوش آئند اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے منسوب کردیا۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر و کوچیئرمین آصف علی زرداری کی بہتر حکمت عملی اور جیالوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، کیچ، جعفر آباد، صحبت پور اور دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کے نامرد امیدواروں نے ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان میں کلین سوئپ کرنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے صوبے میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگئی ہے اور آئندہ عام انتخابات کے موقع پر اس ہی مناسبت سے تیاری شروع کی جائیگی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ثابت کردیا کہ انھوں نے پارٹی کی کامیابی کیلئے انتک محنت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچایا انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے متحرک ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے بعد عام انتخابات کی تیاری شروع کریں اس ہی جوش و ولولے کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
پورے بلوچستان میں کلین سوئپ کرنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
