کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ تین حلقوں میں ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھی بھر پور انداز میں کامیاب ہوگا، حکومت شکست در شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت کو اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت خود ہی ختم کریگی۔یہ بات انہوں یہاں جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں میر یوسف بلوچ اور جام شبیر علی خان کو ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس-43 سانگھڑ اور پی ایس -88 ملیر کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواران کی کامیابی حلقوں کے عوام کی کامیابی ہے، مرکز میں اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کو عوام کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے عوام کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی غربیوں اور بے سہرا لوگوں کی جماعت ہے ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر اور کارکنان کی محنت کا ثمر ہے،:ہمیں امید ہے کہ نو منتخب ارکان اسمبلی پارٹی پروگرام کو فروغ دینگے اور عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کی خدمت اور ان کے مفادات کی حفاظت کے مشن پر سختی سے کاربند ہے اور رہے گی، سلیکٹڈ حکمرانوں و انکے حواریوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود ملیر اور سانگھڑ کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری ہونے نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ انتخابات میں بھی حکومت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑیگا
حکومت شکست در شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
