اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ سرکاری ملازمین نے سیکڑوں ملازمین کو بحال اور ریگولر کردیا، کمیٹی کے 57 اجلاس ہوئے۔قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ سرکاری ملازمین کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل نے کمیٹی کے 46 اجلاسوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی، اب تک کمیٹی کے 57 اجلاس ہو چکے ہیں،12 اکتوبر 2022 ء سے اس کمیٹی نے کام شروع کیا۔ نادرہ نے 37 برطرف ملازمین کو بحال کر دیا، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے 6 غیر مستقل ملازمین کو مستقل کر دیا،اے جی پی آر نے 18 ملازمین کو ریگولر کیا، نیشنل بینک نے 558 ملازمین کو مستقل کیا، ریڈیو پاکستان نے 1020 ملازمین کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کیا۔
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو بحال اور ریگولر کردیا

ٹیگز:
قومی
