کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو وڈھ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ وڈھ میں دو فریقین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے پہنچ گئے۔انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور تنازعے کے خاتمے کے لئے دونوں فریقین سے رابطے اور کشیدیگی کے خاتمے کی کوشش شروع کردی ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں قبائلی تنازعات مسائل کا حل نہیں ہیں تمام مسائل اور تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے کوشش ہے حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ وڈھ پہنچ گئے

ٹیگز:
وزیر داخلہ
