نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہاؤس سے خودکش جیکٹس برآمد کر لیں۔
4 خودکش جیکٹس کو بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔بعدازاں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

