لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی کے صرف دعوے صحت کا شعبہ کنگال سہولتیں ناپیدکے الیکٹرک کا انسانیت کش اقدام بل کی عدم ادائیگی پر ضلع حب کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال کی بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا گیا،شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج مریض تڑپ اْٹھے اسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا،اسپتال انتظامیہ حکام بالا کی منتیں کرتی رہی لیکن بجلی کے بل کی ادائیگی کی رقم ریلیز نہ ہو سکی بجلی منقطع ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ اور اسپتال مینجمنٹ نے بجلی بحالی کیلئے Kالیکٹرک حکام کی سماجتیں کرنا شروع کردیں. اس سلسلے میں گزشتہ روز Kالیکٹرک نے حب کے 50بیڈڈ جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال کی بجلی کا کنکشن بل کی عدم ادائیگی کے سبب منقطع کردیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال پر Kالیکٹرک کے بل کی مد میں ایک کروڑ 20لاکھ روپے کی واجبات ہیں ماہ فروری میں 20لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی تاہم اسک بعد فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے Kالیکٹرک کے واجبات میں اضافہ ہوتا چلا گیا حالانکہ اس بارے میں اسپتال انتظامیہ بار ہا محکمہ صحت بلوچستا ن کے بالا حکام کو یاد دہانی کراتی رہی لیکن فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے صرف دلاسے دیئے جاتے رہے جسکے نتیجے میں گزشتہ روز Kالیکٹرک حب کے حکام نے بھی ستم ظریفی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی اور اسپتال کی بجلی منقطع کردی گئی جسکے سبب شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج نہ صرف مریض تڑپ اْٹھے بلکہ اسپتال کا اسٹاف بھی شدید مشکلات کا شکار نظر آیا نہ وارڈز میں بجلی ہے اور نہ ہئی ایمرجنسی اور نہ ہی آپریشن تھیڑ اور گائنی وارڈ اور لیبر روم میں بجلی دستیاب ہے گرمی کی شدت کی وجہ سے اکثر مریض اور انکے لواحقین اسپتال سے باہر نکل آئے۔
کے الیکٹرک نے بل کی عدم ادائیگی پرجام غلام قادر ہسپتال کی بجلی منتقل کردی

ٹیگز:
کے الیکٹرک
