کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، و دیگر متعلقہ حکام بھی کمیشن اجلاس میں شریک تھے اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کیے جانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی اور اس ضمن میں آئندہ میٹنگ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کی جائے۔
لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کیے جانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ٹیگز:
وزیر داخلہ بلوچستان
