کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے آگاہی واک و آگاہی سیمیناربا تعاون پاک یوایس الامنائی (Pak us Alumni Network)، اسلامک رلیف، اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس دفعہ کا تھیم “بیٹ پلاسٹک پلوشن” تھا۔ واک میں شامل شرکاء نے ماحولیات کو بہتر اور پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بینرز اور پلے ارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ واک کے بعد ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی مہمان خاص پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ڈویلپمنٹ و ماحولیاتی تبدیلی ماجبین شیران تھیں، پروگرام میں صدر پاک یوایس الامنائی میر بہرام بلوچ،چیئرمین ایناورمنٹ ٹربیونل سید باسط علی شاہ،ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے ڈاکٹرمجیب الرحمن، ڈاکٹر گہرام، مرضیہ، احد اغا، اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔پروگرام سے مہمان خاص ماہ جبین شیران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پلاسٹک کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں، پلاسٹک کی وجہ سے ہماری دریائی اور سمندری لائف بری طرح متاثر ہورہی ہے، سیورج سسٹم بلکل تباہ کردیا ہے، قانون سے زیادہ اگاہی کی ضرورت ہے۔ پروگرام سے ڈاکٹر مجیب الرحمن ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی کاوشوں کا زکر کیا۔پروگرام سے میر بہرام بلوچ صدر پاک یوایس الامنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کا واک و سیمنار پاک یو ایس الامنائی نیٹ ورک نے اس لیے حکومت بلوچستان سے مل کر منا رہی ہے کہ ہمارے نیٹ ورک اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنائے اور ایک وسیع نیٹ ورک جو سارے پاکستان میں مثبت کام کررہی ہے۔ پروگرام میں مزید شرکا نے ملک بالخصوص بلوچستان میں پلاسٹک بیگز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کے مطابق پاکستان میں 55 کروڑ سالانہ مختلف پلاسٹک بنائے جاتے ہیں۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بلوچستان براہ راست متاثر ہورہا ہے،اپنے مستقبل میں پلاسٹک استعمال ترک کردینا چاہیے، شرکا و ماہرین کا شہریوں پر زور دیا کہ حکومت سے زیادہ زاتی طور پہ ماحول کا خیال رکھنا ہوگا۔
پلاسٹک کی وجہ سے ہماری دریائی اور سمندری لائف بری طرح متاثر ہورہی ہے، ماہ جبین شیران

ٹیگز:
ماہ جبین شیران
