کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جھگیوں پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں نامعلوم نے جھگیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شبنم نا می خاتون جاں بحق جبکہ نازیہ،شفیقہ،نادیہ،شمکینہ، گل محمد زخمی ہو گئے۔ پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ، ہزار گنجی میں جھگیوں پر فائرنگ سے 4، افراد زخمی خاتوں جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
