ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر سے روزانہ پک اپ گاڑیوں کے زریعے سینکڑوں بھیڑ بکریوں کی سمگلنگ عروج پر ہے عید قریب آتے ہی بھیڑ بکریوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سیعوام میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے ژوب شہر سے دن دہاڑے روزانہ کی بنیاد کئی پک اپ گاڑیوں کے زریعے سینکڑوں بھیڑ بکریاں صوبے سے باہر دیگر شہریوں کے علاوہ کے پی کے کے شہر ڈی آئی خان کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کئی پک اپ گاڑیوں کے زریعے سینکڑوں بھیڑ بکریاں سمگل ہورہی ہیں جسکی وجہ سے شہر میں بھیڑ بکریوں کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور غریب نادار عوام کے قوت خرید سے باہر ہے عید قریب اتے ہی مزید قمیتیں بڑے گی ژوب کے قصائی بھی انتہائی مہنگے داموں میں بھیڑ بکریاں خرید رہے ہیں اور گوشت مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہے لیکن ضلعی انتظامیہ عدم توجہی کے باعث ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ اور کمشنر ژوب ڈویژن سید عمرانی ڈپٹی کمشنر ژوب شیرانی سے اپیل کی کہ شہر سے لیویز اور ایف سی کے چیک پوسٹوں پربھیڑ بکریوں کی رک تھام اور سمگلنگ پر مکمل پابندی لگائی جائے اور سمگلنگ میں ملوث مافیاں کے خلاف سخت عملی اقدامات اٹھائیں
ژوب سے بھیڑ بکریاں ڈی آئی خان اسمگل ہونے لگیں

ٹیگز:
اسمگل
