کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 25 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی طاقت حاصل کی مسلح افواج اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر والے بنانے والے تمام افراد مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے،پاکستان کا دفاع مضبوط اور ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہے۔یہ بات انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے مسلح افواج ملکی قیادت اور ہمارے ایٹمی سائنسدانوں نے قابل ستائیش اور تاریخی کار نامہ سر انجام دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کا حصول قوم اور آنے والی نسلوں کے لئے بھی قابل فخر ہے یوم تکبیر ہمیں پاکستان کی ترقی سالمیت اور خوشحالی کے لئے اجتماعی طور پر خدمت کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو بہادر مسلح افواج پر فخر ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جو مسلم امہ کی واحد ایٹمی قوت ہے۔
پاکستان کا دفاع مضبوط اور ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
