کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے یوم تکریم شہداء پر اپنے ایک پیغام میں شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہر شہری شہداء پاکستان کا مقروض ہے جن کے لہو کی بدولت ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں۔ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے شہداء کے وطن عظیم کے لئے جان کی قربانی کو سنہری الفاظ میں یاد کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے پاس جا کر ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کو یقین دلانا چاہیے کہ پاکستان کا ہر شہری ان کے ہر دکھ درد میں ان کے ساتھ ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ہمارے وطن میں آج امن ان تمام شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت قائم ہے جس کے لیے قوم کا ہر فرد ان کا احسان مند ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئیے بغیر اس قوم کے لئے قربانی دی۔
آج پاکستان کا ہر شہری شہداء پاکستان کا مقروض ہے،میر جان محمد خان جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد خان جمالی
