کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ضلع قلات کے عوام کو تمام تر سہولیات کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ضمن میں ہم دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے شب وروزکوشاں ہیں۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خبردار کیا کہ کسی بھی شخص کو ترقیاتی کاموں کے منصوبوں پر کوالٹی کے معیار پر سمجھوتا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بھی شخص ایسا کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے دوران افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوارن ہدایات دیتے ہوئے کہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں ضلع قلات کے تمام محکمہ متحرک ہوکر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاے سکے اور ضلع قلات میں صرف کام کرنے والے آفیسر ہی رہیں گے اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ضلع قلات میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور بروقت کام مکمل ہو جائیں گے۔
ضلع قلات کے عوام کو تمام تر سہولیات کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
