کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی بحران کا شکار پمپ مالکان نے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کا تیل بند کردیا بلوچستان رقم کی عدم ادائیگی پر پمپ مالکان نے کچر ا اٹھانیوالی گاڑیوں کا تیل بند کردیابلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شدید مالی مشکلات کا شکار ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے 20کروڑ کی رقم نہ ملنے پرپیٹرول پمپ مالکان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کا تیل بند کردیا جس سے کوئٹہ میں کچرا اٹھانے کی سروس معطل ہوگئی۔حکام کے مطابق ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں۔اس کے علاوہ ایک سال قبل ریٹائر ہونے والے 50 ملازمین کو واجبات ابھی تک نہیں مل سکے۔
محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی بحران کا شکار، پمپ مالکان نے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کا تیل بند کردیا

ٹیگز:
میٹروپولیٹن کارپوریشن
