کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرعلی زیدی کو کراچی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنمائوں بھی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ،دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں،اس موقع پر کراچی پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کالا پل کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،علی زیدی کے علاوہ دیگر پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی بھی توقع ہے.
صدر پی ٹی آئی کراچی علی زیدی گرفتار

ٹیگز:
پی ٹی آئی
