کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر و سینیٹر نزہت صادق سے منگل کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے بلوچستان کے صوبائی صدرشیخ جعفر خان مندوخیل کا پیغام پہنچایا جس کا مقصد بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کو مزیدفعال اورمنظم بنانے کا آیادہ کیاگیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہاکہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پرمشتمل ہے خواتین کو سیاست سمیت دیگرشعبوں میں برابری کی نمائندگی دئے بغیرملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتامسلم لیگ(ن) خواتین کو ہرشعبے میں انکاجائزمقام دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے خواتین کو آگے بڑھ کرسیاست میں اپنا بھر پورکردارادا کرناہوگااس حوالے سے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں خواتین ونگ کو مزیدفعال اور منظم بنایاجائے گاکیونکہ خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لاسکتی ہیں۔
سینیٹر نزہت صادق سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم کی ملاقات

ٹیگز:
سینیٹر نزہت صادق
