اوکاڑہ(ڈیلی گرین گوادر) رینالہ بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 5 ڈاکوؤں نے جاوید نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تعاقب کیا اور پیر دی ہٹی روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے اور 3 فرار ہوگئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اوکاڑہ، مبینہ پولیس مقابلے میں 2، ڈاکو ہلاک

ٹیگز:
پولیس مقابلے
