اسلام آباد ( ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف جائیداد پر فارغ ہوا خود میں نے بھی لندن فلیٹ کا جواب دیا، ہمیں بتایا جاتا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، قاضی فائز عیسٰی سے بھی جواب لینا ہے، بعد میں ہمیں اندازہ ہوا کہ مقصد کچھ اور تھا۔
انہوں نے کہا افغان حکومت سے مذاکرات جاری تھے کہ ٹی ٹی پی کو کیسے واپس بھیجنا ہے مذاکرات کے دوران ہی ہماری حکومت چلی گئی ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا محمود خان نے وقت پر بتا دیا تھا کہ طالبان واپس آ رہے ہیں، ہم نے بھی وقت پر بار بار بتایا کہ طالبان دوبارہ آ رہے ہیں، ہم نے بھی وقت پر بار بار بتایا کہ طالبان دوبارہ آ رہے ہیں۔

