اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر نے کے لئےاہم ترمیم منظورکرلی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑکے زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر نے کے لئےاہم ترمیم منظورکی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترمیم کی منظوری دی، سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت کا پابند ہے،نئی ترمیم کےبعد صدرکے پاس تاریخ دینےکا اختیار نہیں رہے گا،منظورشدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

