کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستا ن نے بلو چستان پولیس کے 14ڈپٹی سپرٹینڈنٹس کو سپرٹینڈنٹس کے عہدے پر تر قی دے دی۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان کے احکامات کی روشنی میں حکومت بلو چستان نے عبد المجید دشتی، منظور احمد، محمد ہاشم، سید زاہد حسین شاہ، عاطف سلیم، ضیاء الحق، عبد الرازق، عبد العزیز،عبد الحق، عنایت اللہ بنگلزئی، جاوید احمد، گل احمد، غلام حسین اور اسرار احمد عمرانی کو ڈی ایس پی گریڈ بی ایس 17کے عہدے سے ایس پی گریڈ بی ایس 18کے عہدے پر تر قی دے دی ہے۔
حکومت بلو چستا ن نے پولیس کے 14 ڈپٹی سپرٹینڈنٹس کو سپرٹینڈنٹس کے عہدے پر تر قی دے دی

ٹیگز:
حکومت بلو چستا ن
