منڈی بہاالدین (ڈیلی گرین گوادر) قومی ادارہ صحت کی جانب سے سے منڈی بہاؤالدین میں میں منکی پوکس کا مریض کنفرم کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بیرون ملک کا سفر کرکے آنے والے متاثرہ شخص نے طبعیت خراب ہونے پرمنڈی بہاؤالدین کےہسپتال میں چیک اپ کرایا،ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے متاثرہ شخص کا سیمپل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کو بھیجا،قومی ادارے نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قراردے دیا۔
اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب نے کہا منکی پاکس کے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے،مریض نے ہدایات کے مطابق گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے وزیرصحت پنجاب کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کا پنجاب کی لیبارٹریوں سے بھی ٹیسٹ کروایا جارہا ہے ، پنجاب میں اسوقت منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7 ہیں۔

