کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، ڈپٹی چیئرمین حمید خان، جنرل سیکریٹری خورشید کاکاجی، سینئر سیکریٹری قادر آغا ایڈوکیٹ، سیکریٹری اطلاعات عیسی روشان، سیکریٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، صوبائی صدر ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری خوشحال کاسی، ضلعی سیکریٹری مصطفی کمال، سینئر معاون سیکریٹری نعمت جلالزئی، غنی فدائی، ضلعی ایگزیکٹیوزاور میختر علاقائی ایگزیکٹیوز نے پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن سیاسی و قبائلی رہنما ملک گل حمزہ زئی کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے سیاسی وطنی قومی خدمات اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک گل حمزہ زئی کی تمام زندگی پشتونخوا میپ سے وابستگی، اور مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے ہر قسم کے مشکل حالات میں زندگی بھر پشتون دشمن قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کا مردانہ وار مقابلہ کیااور انتہائی گھمبیر حالات میں ضلع لورالائی میں پارٹی بنانے، وسیع اور منظم کرنے میں تاریخی رول ادا کیا اور تمام عمر پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کے ہر مرحلے میں صف اول کے رہنماوں میں شامل رہے۔ پارٹی انکی سیاسی، وطنی، قومی، سماجی، قبائلی خدمات اور جدوجہد و قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے انکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیاور انکی موت پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔
ملک گل حمزہ زئی کی تمام زندگی پشتونخوا میپ سے وابستگی، اور مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے ، خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
