اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور کے گھسنے سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد مختلف دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ جنگلی جانور کی موجودگی کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کی مدد سے جنگلی جانورپر قابو پایا۔ وائلڈ لائف کے عملے نے گزشتہ روز بھی ایک جنگلی جانور کوپارلیمنٹ ہاؤس سے پکڑا تھا۔

