کوہلو (ڈیلی گرین گوادر)کوہلوپولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے 1120 گرام چرس برآمدملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کوہلو پولیس سہراب کھیتران کے مطابق کوہلو کے علاقے مری کالونی نزد سروس اسٹیشن کے قریب ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام حسین ولد علی قوم قیصرانی مری کو گرفتار کرکے ملزم سے 1120 گرام چرس برآمد کرلی ہے جس کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 19/2023 بجرم 9-C پولیس تھانہ میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ دوسری جانب ان کے بیٹے طارق مری نے دوپہر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد کو پولیس ناجائز طور پر منشیات کے کیس میں ملوث کررہی ہے جن کا منشیات کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی گرفتاری کے وقت ان سے کچھ برآمد ہوا ہے ولد کو بازار آتے ہوئے راستے میں گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا جن پر جھوٹی آیف آئی آر درج کی جارہی ہے۔
کوہلوپولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے 1120 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

ٹیگز:
ملزم گرفتار
