ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی ٹاؤن سے متصل نواحی علاقے مرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دین محمد عرف دینو مندوانی بگٹی جاں بحق جبکہ محمد حسین سرکری بگٹی زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
