اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیردفاع پرویزخٹک نے سرکاری ملازمین سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک نے کہا تھا کہ وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مزاکرات کریں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

