چاغی (ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران دالبندین کی جانب سے شہر میں چینی کی بحران کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند رہے مختلف سیاسی جماعتیں اور سیاسی پینلز نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی انجمن تاجران کا دعوی ہے کہ مقامی تاجروں کو چینی لانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چینی مافیاء چاغی سے با آسانی چینی افغانستان اسمگلنگ کرتے ہیں اور شہر میں چینی 150 روپے تک فروخت ہورہا ہے انتظامیہ چینی سمگلرز کخلاف کاروائی کرے مقامی تاجروں کو چینی کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرے بروز جمعہ دالبندین شہر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں جمعہ نماز تک بند رہے انجمن تاجران دالبندین نے انجمن تاجران اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ آج کا کامیاب ہڑتال ان چینی مافیا اور انکے سرپرستوں کے خلاف ہے جو عوام و تاجر کے ساتھ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے میں ملوث ہیں راتوں رات مافیا لوگ ٹرکوں،ٹرالرز کے ذریعے چینی،آٹا،کھاد دالبندین کے راستے افغانستان اسمگل کررہے ہیں،ان مافیا میں افغانی بھی شامل ہیں،آج کے کامیاب ہڑتال نے مافیا کی نیندیں اڑا دی ہیں،اب مافیا کے کارندے انجمن تاجران کے خلاف سوشل میڈیا میں پروپیگنڈہ کررہے ہیں،انجمن تاجران کا سیاست یا کسی پینل سے کوہی تعلق نہی،اور نہ ہی مہنگاہی و ذخیرہ اندوزی کی پشت پناہی کررہے ہیں،اگر کوہی دوکاندارتاجر ذخیرہ اندوزی یا چینی/آٹااسمگلنگ میں ملوث ہے تو اسکے خلاف کاروائی کی جاے،ہم کسی کو بے روزگار کرنے کے حق میں نہی ہیں،زمباد و تیل کمیٹی والے ہمارے بھائی ہیں،ہم ہرگز انکے خلاف نہی،بلکہ ان کے حقوق کیلئے ہم انکے ساتھ ہیں،انکے کاروبار کو کوہی نہی روک سکتا،مہنگائی پورے ملک میں ہے،مقامی عوام کو چینی نہی مل رہا جبکہ افغانستان کیلئے اوپن کیا گیا ہے،ضلع چاغی میں جگہ جگہ پر چیک پوسٹ قائم ہیں۔وزیراعلی و کورٹ کا حکم ہے کہ چیک پوسٹ ختم کئے جاہیں،صرف بارڈر ایریا پر چیک پوسٹ چیکنگ سخت کی جاے،تمام غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی جاہیں، تاکہ چینی،آٹا،کھاد کی اسمگلنگ روکی جاے، عوام اور مقامی دوکانداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جاے،گڈذ ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا جاے کہ مقامی تاجران کا سامان اپنی سابقہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ لیں،دوکاندار کو چینی نہی مل رہا جبکہ ایسے گمنام لوگوں کو پرمٹ جاری ہورہے ہیں جو دوکاندار نہی ہیں،صرف حقیقی دوکانداروں کو پرمٹ جاری کی جاے، تحصیلدار اور انجمن تاجران سے ویریفکیشن کے بعد پرمٹ کا اجراء کیا جاے،انجمن تاجران دالبندین غریب عوام و تاجران کے لئے احتجاج کو آگے بڑھاہیگا، کامیاب شٹر ڈاون پر ہم تمام دوکانداران /تاجران،باباے چاغی پینل،الفتح پینل،نیشنل پارٹی،بی این پی،جے یو آئی و تمام وطن دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سوموار تک مسلہ حل نہ ہوا تو پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کرنے کے علاوہ ہر قسم کے احتجاج سے گریز نہی کرینگے اس احتجاج کو صوبے بھر میں پھیلا دینگے۔
انجمن تاجران دالبندین کی جانب سے شہر میں چینی کی بحران کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند رہے

ٹیگز:
انجمن تاجران
