کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ایک روزہ دورے پر ضلع نوشکی پہنچے۔ جمعرات کو گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ کو نوشکی دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی صورتحال اور اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔گورنر بلوچستان ڈسٹرکٹ نوشکی میں وویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس گئے نوشکی اور اس سے متصل علاقوں کی طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کے ثمرات پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے دورہ نوشکی کے موقع پر کھلی عوامی کچہری لگاکرنوشکی کے مختلف علاقوں کے قبائلی معززین، سیاسی کارکنوں اور کاروباری حضرات کو فرداً فرداً غور سنا۔عوام کے ساتھ برائے راست مذاکرات کرنے، ان کی شکایات سنے کے بعد انہیں متعلقہ حکام تک پہنچانے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی کچہری میں امن وامان کی صورتحال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا کوٹہ، نوشکی میں نادرا دفتر قیام وغیرہ سے متعلق سوالات پوچھے گئے گورنر بلوچستان نے خلقی کچہری میں عوام کی بعض شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بابو محمد رحیم مینگل اور میر بہادر خان مینگل سمیت کمشنر رخشان ڈویژن طارق رحمان، ڈی سی خرم خالد، ڈی آئی جی نصیر کرد اور ڈی پی او روف بڑیچ بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان ایک روزہ دورے پرنوشکی پہنچے

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
