اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز کوسٹل ہائی پر ٹرک نمبرTLX. 051 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بھتیجا اللہ بچایا ولد محمد یوسف سکنہ پھور لیاری جاں بحق جبکہ چچا میاں ولد خدا بخش سکنہ پھور لیاری زخمی ہوگئے۔نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا دیا۔جب کہ لیاری پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورولی ولد حضرت علی سکنہ لنڈی کوتل خیبرایجنسی کو ہراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
