کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی غلام نبی محمدی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی حاجی محمد شاہ لالا اور دیگر نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بحرمتی کے حالیہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے مغربی و یورپی ممالک میں اسلام،قرآن مجید اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے شرمناک واقعات تسلسل سے جاری رہنا امت مسلمہ کی بیحسی اور نااتفاقی کا نتیجہ ہے، جمعیت علماء اسلام ایسے گھناونے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے، ایسی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا بارہا اعادہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا پریشان کن مظہر ہے۔انہوں نیکہا شعائر اسلام کیخلاف تمام کفری ومغربی ممالک متحدہوچکے ہیں اور وہاں کی حکومتوں نے آزادی اظہار کی آڑ میں اسلام سے بغض و تعصب رکھنے والے بدبخت عناصر کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے۔جبکہ مسلم ممالک کو مغرب کی چاپلوسی سے فرصت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ان شرمناک واقعات کے مستقل تدارک کے لیے امت مسلمہ کو سخت نوٹس لیکر ایسے اقدامات کرنے چائیں جس سے یہ سلسلہ رک سکے اور ایسے عناصر جو زمین پر فساد چاہتے ہیں ان کے خلاف ٹھوس کاروائی کو ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا اسلام ایک فطری دین ہے جو باہمی رواداری کو فروغ دیتا ہے اور ہر شخص کو آزادی افکار دیتا ہے جبر کی مخالف ہے لہذا ایسے دین کے خلاف تعصب و نفرت کی مہم چلانا پوری دنیا کے انسان خصوصا مسلمانوں کے بنیادی مذہبی و انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انسانی اور مذہبی رواداری کے نام نہاد ادارے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس گھناونے کرادار رکھنے والے ممالک کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرکے بائیکاٹ کیا جائے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف تمام اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کرکے عالمی سطح پر ٹھوس لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
مغربی و یورپی ممالک میں اسلام،قرآن مجید اور حضرت محمد، کی شان اقدس میں گستاخی شرمناک عمل ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن رفیق
