خاران(ڈیلی گرین گوادر) رمضان المبارک کا پہلا دن جو برکتوں کا مہینہ ہے لیکن مہنگائی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا علی الصبع خاران بازار میں مرغی یا چھوٹے کا گوشت ہو یا سبزی ٹماٹر دودھ دہی کھجور وغیرہ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو اچانک پر لگ گئی دوردراز دیہی علاقوں سے آئے ہوئے افراد اس آس امید کے ساتھ آئے ہیں کہ شہر سے پہلے افطاری کے لیئے خریدداری کرینگے مگر ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے جس سے کم دست و غریب افراد کے چہروں پر مایوسی ہو رہی ہے آج رمضان المبارک کے پہلے دن کا عالم ھیکہ مہنگائی قابو میں نہیں تو آنے والے بقایا دنوں میں شہریوں کو شدید مشکلات رہیگی سبزی مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں لوگوں کے دست رس سے باہر ہو گئی ہے فروخت کرنے والوں کا ترس ختم ہو گئی ماہ صیام ویسے تو ثواب کمائی کا مہینہ ہوا کرتا ہے مگر ایک طبقہ کے لیئے پیسہ کمائی کا موثر ذریعہ بن رہی ہے ضلعی انتظامیہ خاران کو چائئیے کہ وہ روزمرہ کے اشیاء خوردش کی قمیتوں میں استحکام لانے کے لیئے عملی اور ٹھوس اقدام اٹھائے اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کسی بھی سفارش اور دباو کو خاطر میں لائے بغیر کاروائی ابتدائی دنوں میں کاروائی کرے تاکہ خاران کے شہریوں کو ماہ صیام میں اشیاء خورد نوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو
برکتوں کے مہینے میں مہنگائی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

ٹیگز:
مہنگائی
