شیرانی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ضلع شیرانی کا دورہ،وزیراعلی کو ڈپٹی کمشنر شیرانی محمدرمضان پلال نے شیرانی ٹاؤن پراجیکٹ پر بریفنگ دی وزیر اعلی نے میر علی خیل روڈ کے فیز ون کا افتتاح کیااور میر علی خیل روڈ کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھی وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ میر علی خیل روڈ 75 کلومیڑ کا منصوبہ ہے اس روڈ کی تعمیر سے ژوب اور شیرانی کے اضلاع کے خیبر پشتونخواہ اور اسلام آباد کو رسائی آسان ہوگی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل، صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما ڈاکٹر محمد نواز خان ناصر وزیراعلی کے ہمراہ تھے سیکرٹری مواصلات اور سیکرٹری بلڈنگزبھی موجودتھے۔
میر علی خیل روڈ 75 کلومیڑ کا منصوبہ ہے جام کمال خان

ٹیگز:
میر علی خیل
