حب(ڈیلی گرین گوادر)پیر کے روز گرلز ڈگری کالج حب کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی آمد پر مہمان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا مہمان خصوصی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی تھے اور ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان سردارذہ شہزاد بھوتانی بھی تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مقبول سے کیا گیا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان،پرنسپل گرلز کالج امیرین جعفر،اسحاق باجوئی سمیت ودیگر نے گرلز ڈگری کالج حب کے مسلے مسائل جن میں اساتذہ کی کمی،پانی،بجلی و دیگر پر خطاب میں انبار لگا دیئے اس کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے جن مسائل پر نشاندہی کرائی ہے وہ بالکل درست ہے اور کہا کہ ہمیں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہے تعلیم کا بغیر ترقی ممکن نہیں ہے گرلز ڈگری کالج کو ایک بہترین درسگاہ بنائیں گے کالج کو وقتی طور پر درپیش مسائل کا سامنا ہے کالج میں بجلی اور پانی کا مسئلہ جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے کالج میں سہولیات ہونگی تو طالبات بہترین ماحول میں علم حاصل کرسکیں گی پرنسپل کالج امیرین جعفر نے سردار محمد صالح بھوتانی کو شیلڈ اور روایتی اجرک پیش کی دیگر آئے ہوئے مہمانوں کو شیلڈ پیش کی ان میں سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان سردارزدہ شہزاد صالح بھوتانی،ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان،اسسٹنٹ کمشنر حب سمیع اللہ،ڈی ایم او اسحاق باجوئی،نومنتخب کونسلر وڈیرہ بابو فیض شیخ، نومنتخب کونسلر ابراہیم دودا شیلڈ پیش کی گئی کالج اسٹاف نے ائے ہوئے مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی کالج کے بعدازاں وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے بوائز ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا پرنسپل ڈگری کالج خدائے نظر نے انہیں بریفنگ دی کہ کالج کو اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے کالج میں ہاسٹل نہیں ہے طلبا اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے پرنسپل ڈگری کالج بوائز ڈگری کالج کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں کالج میں اساتذہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے کالج اسٹاف نے ائے ہوئے مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی اس موقع پر ڈی ڈی ای او رحمت اللہ خاصخیلی،اے ڈی ای او گل حسن بھنگر،سرور رونجھو،صفدر مگسی،خالد موندہ،فرید دلاری،نومنتخب کونسلر جعفر رند،نومنتخب کونسلر ڈاکٹر شیر جان بلوچ،نومنتخب کونسلر فرمان حاجی سومار رونجھو،عرفان بھنگر،سکندر بلوچ،سمیع اللہ شاہ بخاری،کامریڈ دھنی بخش جاموٹ،وسیم ایوب رونجھو سمیت ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گرلز ڈگری کالج کو ایک بہترین درسگاہ بنائیں گے کالج کو وقتی طور پر درپیش مسائل کا سامنا ہے، سردار صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار صالح بھوتانی
