اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کو نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ راؤ انوارکا نام نقیب اللہ قتل کیس کے سبب ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں کیس میں بری کردیا ہے۔
راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

ٹیگز:
راؤ انوار
