ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں واپڈا ملازم دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، سب ڈویژن ڈیرہ اللہ یار کا اے ایل ایم صدورا خان کٹبار گیس دفتر کے قریب بجلی کے پول پر مرمتی کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث پول سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، اسسٹنٹ لائن مین کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر واپڈا ملازمین بڑی تعداد میں اسپتال پہنچے اور متوفی کی میت واپڈا دفتر لے گئے جہاں سے بعد ازاں لاش گھر منتقل کر دی گئی، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین نصیرآباد کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری حاجی غلام یاسین کھوسہ، سجاول احمد لہڑی، حاجی سفر خان لہڑی، عقیل احمد کھوسہ، مدد خان مری، عابد علی منگی، میاں خان لاشاری، سخاوت علی، راحت اللہ لاشاری و دیگر کہنا تھا کہ ہمارے ملازمین آئے روز فرائض سرانجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ہے انہوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے ایس ڈی او سب ڈویژن ڈیرہ اللہ یار نے بھی ملازمین کو شدید پریشان کر رکھا ہے، مختلف جواز بنا کر ملازمین کو تنگ کیا جاتا ہے، لائن مین صدورا خان بھی چند روز سے ایس ڈی او کی جانب سے شدید پریشان تھے۔
ڈیرہ اللہ یار، واپڈا ملازم دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹیگز:
واپڈا ملازم
