کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں عملے نیآج سبزل روڈ جوائنٹ روڈ فاطمہ جناح روڈ اسپنی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 18دکانداروں کو گرفتار کر کے 15دن کیلئے جیل بھجوا دیا گرفتار ہونے والوں میں 04ڈیری فارمز مالکان 06 دودھ06 مرغی فروش اور02تجاوزات قائم کرنیوالے شامل تھے۔ اے سی سٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی اور تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو تاکید کی کہ وہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں اور مصنوعی گرانفروشی سے گریز کریں۔
18دکاندار گرفتار15دن کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم

