کوئٹہ(این این آئی) کو ئٹہ میں پو لیس کی کاروائی دو افراد کو یر غمال بنا نے والے شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گر فتار کر لیا جبکہ دونوں یر غمال افراد کو با حفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ترجمان بلو چستان پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علا قے کوئٹہ ایوینیو میں ایک بلڈنگ میں سلیم زہری نا می شخص نے نعمت اللہ اور شفیق احمد کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنا لیا تھا جس کے بعد پو لیس نے رات گئے کاروائی کر تے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں سلیم زہری کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیا جبکہ دونوں یر غما لیوں کو باحفاظت بازیاب کرو الیا۔ پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
کوئٹہ پو لیس کی کارروائی، 2 افراد کو یر غمال بنا نے والے شخص فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گر فتار کر لیا،دونوں یرغمال افراد بازیاب

ٹیگز:
کو ئٹہ پو لیس
