اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کانسٹیبلری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے، ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے ، شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

