قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین مہنگائی عمرانی معاہدوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملک کو کمزور عوام کو نان شبینہ کے محتاج کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت قلات کے رہنماء حاجی رحمت اللہ جتک کے انتقال، جمعیت قلات کے ضلعی نائب امیر مولانا حمید اللہ کے فرزند کے وفات، اور حاجی میر احمد نورزئی کی والدہ کی وفات پر انکے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت قلات کے رہنماء یونین کونسل گزگ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم لہڑی، جمعیت کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ شبیر احمد مدنی، مولانا نظام الدین نیچاری، حاجی غلام سرور لہڑی و دیگر موجود ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی عمران حکومت کے معاہدوں کا بد ترین نتائج ہے جنہوں نے ملک کو کمزور اور عوام پر بدترین مہنگائی مسلط کیے عمران خان نے ملک کو ہر طرف سے مشکلات میں دھکیل دیا ہر طرف مہنگائی ملک میں بے چینی کا عالم ہے اناڑی کپتان نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے جو کارنامے سر انجام دیئے شاید کہ ملک دشمن عناصر بھی یہ کارنامہ سر انجام دینے سے قاصر رہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے عمران کے جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئے وہ ہر طرف سے سیاسی یتیم اور رونے دھونے کے عادی ہیں۔
ملک میں بدترین مہنگائی عمرانی معاہدوں کا نتیجہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
