شیرانی(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ تعلیم شیرانی ای ایس پی (یونیسف)کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم ہر بچہ سکول میں اچھا کے عنوان سے شیرانی ٹاون میں ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرای ایس پی یونیسف رازق جان کاکڑ ڈی ای او بازمحمد شیرانی یونیسف آرٹی ایس ایم کے خالد خان کاکڑ اور دیگرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول داخلہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور اس سال 1638 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اس حوالے سے تمام تر تیاری مکمل ہے تمام کلسٹرز میں مفت کتابوں کی تقسیم جاری ہے ضلع کے سطح پر واک اور سیمینار کئے جائیں گے جس سے گھر گھر داخلہ مہم میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے تمام علاقوں میں لاؤڈ سپیکر اور مساجد میں اعلانات کئے جائیں گے۔جن علاقوں میں سکولز نہیں ہے وہاں محکمہ تعلیم اور یونیسف کے تعاؤن سے سکول اے ایل پی سنٹرز کھولے جارہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے بچے تعلیم سے محروم نہ رہے ناخواندگی کے باعث والدین میں بچوں کو سکول داخل کرانے کیلئے شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور معیاری تعلیم ہم سب کی ضرورت ہے آئے ہم سب مل کر اپنے بچوں کو سکول میں داخل کراکر زیور تعلیم سے آراستہ کرے اس حوالے سے شیرانی کے تمام سیاسی سماجی رہنما علماء کرام صحافی قبائلی معتبر ین اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگ محکمہ تعلیم اور یونیسف کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر قطب الدین شیرانی سوشل ویلفیئر کے محمد شریف شیرانی ایکسین محمد ندیم بھی موجودتھے۔
سال 2023 میں 1 ہزار 6 سو 38 بچوں اور بچیوں کو اسکول میں داخل کروانے کا ہدف رکھا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ
