گوادر (ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو گوادر کی عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت عدالت نے انہیں آئندہ سماعت تک کے لئے جوڈیشل لاکپ منتقل کرنے کے حکم کی توسیع کی۔عدالت میں پیشی کے دوران مولانا ہدایت الرحمن نے 9 مارچ کے ریلی کے حوالے سے عوام کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ کو ہونے والی ریلی کے لئے ضلع گوادر سمیت بلوچستان بھر کے عوام اپنی ننگ و ناموس اور بنیادی حقوق کے لئے نکل آئیں، انہوں نے کہا کہ اپنی سمندر و سرزمین کو بچانے کے لیئے بلوچستان بھر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹرالر مافیا و بھتہ مافیا کے خلاف نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ سرزمین ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں اور اپنے ساحل و وسائل کی کو بچانے و بنیادی انسانی حقوق کی جنگ میں کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے،واضح رہے کہ گزشتہ روز حق دو تحریک کے زمہ داران نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو جلد رہا نہیں کیا گیا، کارکنان پر جھوٹے متقدمات ختم نہیں کئے گئے اور حق دو تحریک کے عوامی مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو احتجاج کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں سب سے پہلے 9 مارچ کو ایک بہت بڑی عوامی ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے بعد خواتین کی ریلی، لانگ مارچ، بھوک ہڑتال، جیل بھرو تحریک کے علاوہ ہمارے پاس کئی سیاسی و جمہوری طریقے ہیں کہ جس سے ہم اپنے قائد اور عوام کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
حق دو تحریک کے سربراہ گوادر کی عدالت میں پیش عدالت نے انہیں آئندہ سماعت تک کے لئے جوڈیشل لاکپ منتقل کرنےکا حکم

