خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر شمال مغرب تھا۔
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

ٹیگز:
زلزلے کے جھٹکے
