کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے ابتدائی مرحلے میں یہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر اسٹاف کو لگائی جاررہی ہے جس کے بعد کیس لوڈ کے مطابق اس کی ترویج کی جائے گی کوویڈ ویکسین کی ترسیل و اسٹوریج کے لئے ای پی آئی نے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور ویکسین کو موثر رکھنے کے لئے تجویز کردہ درجہ حرارت کو مینٹین رکھا جارہا ہے یہ بات انہوں نے کوویڈ ویکسین جائزہ اقدامات کے سلسلے میں جاری کردہ ہدایات کے ضمن میں کہی۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا کہ کوویڈ ویکسین حالات حاضرہ کے تناظر میں پوری دنیا کی مانگ ہے اس لئے اس کا درست استعمال اور اسٹوریج کے لئے تجویز کردہ ہدایات پر عمل درآمد لازم ہے تاکہ اس قومی وسائل کا استعمال محتاط اور درست انداز میں کیا جاسکے کوویڈ ویکسین اسٹوریج کے اقدامات سے متعلق ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد سے خصوصی ہوائی کارگو میں کوئٹہ پہنچنے پر نہایت احتیاط کے ساتھ اس ویکسین کو مجوزہ درجہ حرارت میں اسٹور کیا گیا ہے جہاں سے مختلف ویکسین سینٹرز پر ڈوز کی ترسیل ای پی آئی کولڈ چین کے ذریعے کی جاررہی ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویکسین کا استعمال ای او سی کی تجویز کردہ ترجیحات کے مطابق کرنا ہوگا اسوقت پوری دنیا میں کھپت کے باعث کوویڈ کی ایک ڈوز بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اس لئے ترسیل و اسٹوریج کے دوران اس کے ضیاع کے احتمال کو ہر صورت روکنا ہوگا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء سے نبرد آزما ہونے کے لئے روز اول سے ایسی قابل عمل حکمت عملی مرتب کی ہے جس سے وباء کے پھیلاو اور اموات کی شرح کنٹرول رہی انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ویژن واضح ہے اور بلوچستان میں سرکاری سطح پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے :ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

ٹیگز:
کورونا وائرس
