کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچی ثقافت کا دن ثقافت کی پہچان اور محبتوں کا پیغام ہے اور کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت اور اخوت کو فروغ دینا ہے۔یہ بات انہوں نے بلوچ ثقافت دن کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ قوم کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے اور بلوچی ثقافت ان پھولوں میں سے ایک خوبصوت پھول ہے مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل صوبہ بلوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنا اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنا ہے،پاکستان میں آباد تمام اقوام کی ثقافت امن و محبت کا پیغام ہے اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم سمیت بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کی ترقی، خوشحالی اور بہترین مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
بلوچی ثقافت کا دن ثقافت کی پہچان اور محبتوں کا پیغام ہے ، میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز خان جمالی
