کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار کے علاقے نال میں دومکانوں پر بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔بدھ کو خضدار کی تحصیل نال میں ہزار گنجی میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے فضیلہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ زینت اور رشیدہ زخمی ہوگئیں۔دوسرا واقعہ نال ہی میں کوڑاسک میں پیش آیا جہاں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر میں موجود سامان، کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے۔واقعات کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لا ش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
خضدار، نال میں دومکانوں پرآسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

ٹیگز:
آسمانی بجلی
