بارکھان (ڈیلی گرین گوادر) ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج میں لوگوں کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک شخص موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے اور دوسرا شخص موٹر سائیکل پر بیٹھتا ہے تو دھماکا ہو جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جو دکان کے باہر کھڑی کی گئی تھی، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

