ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے خوست کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کانکن جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے میں جاں بحق کانکنوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہرنائی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیویز اور ہرنائی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ہرنائی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کانکن جاں بحق

ٹیگز:
ہرنائی
