لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں2 لیویز اہلکاروں کی شہادت اورچمن میں پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، دشمن صوبےکا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، دہشت گرد عناصرکو قانون کی گرفت میں لانےکے لیے تمام وسائل بروئےکارلائے جائیں۔وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید مستعد اور چوکنا رہنا ہوگا۔

