کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پشتون دشمن اقدامات سے ہمارے عوام بدترین مشکلات کا شکار ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ چکی اور روزگار پر آئے روز قدغنیں لگائی جارہی ہیں، سرحدی پوائنٹس پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں، ہمارے عوام کا واحد ذریعہ معاش باڈر ٹریڈ ہے جس پر پابندی کا مقصد ان غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانا ہے اور پھر انہیں اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے۔ چمن میں انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات میں حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام کو تعلیم، صحت،روزگار، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، جن عوامی شعبوں کو ماضی میں بحال کرکے عوامی خدمت پر مامور کیا گیا تھا آج وہ ادارے مکمل مفلوج بنا دیئے گئے اورعوامی خدمت کی بجائے کرپشن وکمیشن کو اولین ترجیحات میں رکھا گیا ہے۔ پارٹی کے علاقائی کانفرنسز کے انعقاد سے پارٹی کی تنظیمی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد ترین، ضلعی سیکرٹری صحبت خان اچکزئی، ضلعی معاونین عبدالباری ماما، شراف الدین، عبدالباری ودیگر مقررین نے بالا روغانی اول، روغانی،دوئم علاقائی یونٹوں کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہNA-265ضمنی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ذاکر حسین کاسی،حضرت عمر اچکزئی،گل خلجی،حبیب الرحمن بازئی، منان بڑیچ، ضلعی معاونین جمشید خان دوتانی،ولی بریالی، ڈاکٹر حبیب اللہ، صاحب خان بڑیچ، غلام اولس یار، امیر حمزہ،شکور افغان، نافع اچکزئی، علاؤالدین،سعید خان ترین، عبدالرحمن صابر، الفت خان، عبداللہ خاطر، طور جان عسکر، حاجی فضل الرحمن ودیگر علاقائی رہنماؤں نے پارٹی ضلع کوئٹہ کے اڈا پشتون آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، سرکی پشتون آباد، لاندی پشتون آباداول، لاندی پشتون آباد دوئم، پشتون مینہ، خان شہید پشتون مینہ، انجمن وطن، پشتون آباد، ورور پشتون پشتون آباد، سرہ غوڑگئی، شار اول، شار دوئم، شار دریم، شیخان، ترخہ، افغان درہ، افغان مینہ، عثمان لالا شہید، عثمان آباد، شالدرہ، پشتون درہ، سرکی کلاں، پشتون درہ علاقائی یونٹوں کے توسیع اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آنیوالی مہینے میں ملک بھر میں خانہ ومردم شماری شروع ہونیوالی ہے، خانہ ومردم شماری کی اہمیت سے ہمیں اپنے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے ہر صورت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا کیونکہ پشتون عوام اکثر اپنے گھروں، علاقوں کو چھوڑ کر ملک کے دوسرے شہروں میں آباد ہوکر اپنی محنت مزدوری کررہے ہوتے ہیں اور وہ یہاں موجود نہ ہونے کے باعث وہاں بھی مردم شماری میں حصہ نہیں لیتے جس کا نقصان نہ صرف انہیں بلکہ تمام پشتون آبادی پر مبنی اضلاع کو ہوتا ہے اس لیئے یہ ضروری ہے کہ پہلے پہل تو مردم شماری کے دوران وہ اپنے گھرو ں میں موجود ہو اور اگر چہ وہ صوبے سے باہر ملک کے کسی بھی شہر میں کاروبار، محنت مزدوری، تعلیم کے غرض سے موجود ہو تو انہیں چاہیے کہ وہ مردم شماری میں حصہ لیتے ہوئے اپنا فارم ضرور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ 21فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پارٹی کے زیر اہتمام اس بھی اس دن کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائیگا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کو وہ مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پارٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے پروگراموں بالخصوص کوئٹہ کے مرکزی تقریب بمقام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں ضرور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ NA-265کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ہونگے اور ان کی کامیابی کے لیئے پارٹی کارکنوں نے شب وروز محنت کرتے ہوئے گھر گھر عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنا ہوگا اورکوئٹہ شہر NA-265حلقے کے تمام عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں۔
موجودہ حکومت کے پشتون دشمن اقدامات سے ہمارے عوام بدترین مشکلات کا شکار ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
