کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان انڈومنٹ فنڈکے تحت ادائیگیاں تاخیر کاشکارہوگئے، گزشتہ دوماہ سے سینارہسپتال کوادویات فراہم کرنے والے وینڈرزکوواجب الادارقم جاری نہیں کیاجاسکاجس سے 1200رجسٹرڈمریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑھ گئی ہیں، فنڈرک جانے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، وزیراعلی بلوچستان اورصوبائی وزیرخزانہ سے رقم جاری کرنے کامطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم سینارہسپتال صوبے کاواحدہسپتال ہے جہاں پرکینسرکے مرض میں مبتلامریضوں کامفت علاج معالجہ کیاجاتا ہے، تاہم گزشتہ دوماہ سے ہسپتال کو ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے علاج معالجہ میں مشکلات درپیش ہیں۔فوکل پرسن انڈومنٹ فنڈ سینار ہسپتال ڈاکٹر فیروزخان نے بتایاکہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت ان کے پاس 1200 کینسرکے مریض رجسٹرڈہیں، ان مریضوں کو انڈومنٹ فنڈکے تحت ماہانہ 75لاکھ روپے کی ادویات فراہم کی جاتی تھیں تاہم واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے وینڈرزنے گزشتہ دوماہ سے ہسپتال کو ادویات کی فراہمی بندکردی ہے، اور وینڈرزکو4کروڑسے زائد کی رقم واجب الاداہے۔انہوں نے بتایاکہ کینسرخطرناک بیماری ہے جس کابروقت علاج کرناہوتا ہے تاہم ادویات کی عدم فراہمی کے سبب ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو علاج معالجہ میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔ ڈاکٹرفیروزنے مزیدبتایاکہ روزانہ کی بنیادپر 150 مریض کینسرکے مفت علاج معالجہ کی غرض سے سینار ہسپتال کا رخ کرتے ہیں مگران کے پاس ادویات موجودنہیں ہیں کہ وہ مریضوں کو فراہم کریں،عدالتی احکامات کے باوجودہسپتال کو فنڈزجاری نہیں کئے جارہے ہیں۔ادویات نہ ملنے کے سبب مریضوں کے لواحقین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، لواحقین نے بتایاکہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ پرئیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرسکیں، حکومت کی جانب سے انڈومنٹ فنڈکااجرا اچھا اقدام تھا مگراس میں بھی تاخیر سے کام لیاجارہا ہے جوباعث تشویش ہے، مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلی بلوچستان اورصوبائی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ انڈومنٹ فنڈکے تحت واجب الادارقم جلد اداکرنے کیلئے فنڈزجاری کئے جائیں تاکہ سینارہسپتال میں زیرعلاج کینسرکے مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
بلوچستان انڈومنٹ فنڈکے تحت ادائیگیاں تاخیر کاشکار دوماہ سے سینارہسپتال کوادویات فراہم کرنے والے رقم جاری نہیں کیاجاسکا

ٹیگز:
انڈومنٹ فنڈ
